21 اپریل 2026 - 20:37
ایران کے خلاف جنگ کثیر قطبی دنیا اور چین-روس کے خلاف جنگ ہے + تصویر

سابق امریکی میرین اور تھائی لینڈ میں تعینات جیوپولٹیکل تجزیہ کار بریان برلیٹک نے ایک پلیٹ فارم پر لکھا: "امریکہ کی طرف سے ایران کا محاصرہ ایک وسیع تر محاصرے کا حصہ ہے جو چین کے خلاف تشکیل پا رہا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سابق امریکی میرین اور تھائی لینڈ میں تعینات جیوپولٹیکل تجزیہ کار بریان برلیٹک (Brian Berletic) نے ایک پلیٹ فارم پر لکھا: "امریکہ کی طرف سے ایران کا محاصرہ ایک وسیع تر محاصرے کا حصہ ہے جو چین کے خلاف تشکیل پا رہا ہے۔

ایران کے ساتھ جنگ ایک بڑی جنگ کا حصہ ہے جو چین ـ اور بالعموم طاقت کے کثیر قطبی ہونے کے خلاف جنگ ہے (جس میں روس بھی شامل ہے اور روس نے باضابطہ طور پر اس کی تصدیق کی ہے)

اسی بنا پر امریکہ کبھی بھی ایران کے خلاف جنگ کے حقیقی خاتمے سے اتفاق نہیں کرے گا؛ کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکہ نے اپنی "مطلق عالمی بالادستی" سے دست برداری کا اعلان کیا اور ایسا کبھی نہیں ہوگا، سوا اس کے دنیا واشنگٹن کو ایسا کرنے پر مجبور کرے۔

یہ تمام مسائل ـ حتی فروی میں ایران پر دوبارہ بمباری سے قبل بھی ـ بالکل نمایاں تھے۔

اس کے باوجود، جب تک عام لوگ اور غیر ملکی [غیرامریکی] تجزیہ کار، سفارتکار اور پالیسی ساز امریکی ڈراموں کا دھوکہ کھاتے رہیں گے، واشنگٹن ان ڈرامہ بازیوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

ایران کے خلاف جنگ کثیر قطبی دنیا اور چین-روس کے خلاف جنگ ہے + تصویر

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha