بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛
- "دی ہل The Hill":
ٹرمپ کی نفسیاتی صحت، نامعقول طرز سلوک کی بنیاد پر، غیر یقینیت سے دوچار ہوئی ہے۔ "جنگ کے دباؤ" اور "ذہنی فرسودگی" کا امتزاج امریکہ کو ایسے ناقابل واپسی المناک فیصلوں کی طرف لے جا سکتا ہے۔
- جریدہ "اٹلانٹک The Atlantic":
ایران کے ساتھ جنگ جتنی طویل تر ہوگی ٹرمپ کاذہنی زوال اتنا ہی شدیدتر ہوگا۔ امریکہ کو درپیش مشکل تہران میں نہیں، بلکہ وائٹ ہاؤس کے "غیر متوقعہ عدم استحکام" میں مضمر ہے۔
- "فارن پالیسی Foreign Policy" میگزین:
ایران - امریکہ جنگ "امریکی صدی کے تابوت میں آخری کیل" ہے، جو دنیا کو ایسی سمت میں لے گئی جہاں اس کا اصل قطب نما امریکہ نہیں ہے۔ یہ جنگ سبب بنی کہ دنیا کے بڑے ممالک امریکہ کی پیروی کرنا چھوڑ دیں۔ ٹرمپ ایران کا محاصرہ کرنے کے لئے ممالک کی حمایت حاصل نہ کر پایا اور ثابت کیا کہ امریکہ کا اخلاقی اور سیاسی اثر و رسوخ شدت سے فرسودہ ہوچکا ہے۔ ایران کی جنگ صرف علاقائی جنگ نہیں بلکہ دنیا کی تاریخ میں پیراڈائم کی تبدیلی کا لمحہ ہے: "پوسٹ-امریکن ـ یا بعد از امریکہ ـ دنیا۔"
- جریدہ "پولٹیکو Politico":
گوکہ ٹرمپ فتح کا دعویٰ کرتا ہے لیکن صرف 15٪ امریکی کہتے ہیں کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ کے اہداف حاصل کر پایا ہے۔
ـــــــــــــــــــــــــ
110
آپ کا تبصرہ