18 اپریل 2026 - 19:01
امریکی ساحل پر، بحری اڈے میں، امریکی جوہری کیریئر کو آگ لگ گئی

امریکی بحریہ نے اعلان کیا: "امریکی ساحلوں پر لنگرانداز یو ایس ایس آئزنہاور طیارہ بردار جہاز میں آتشزدگی کی وجہ سے کئی امریکی ملاح زخمی ہوگئے ہیں۔"

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی ساحلوں پر لنگرانداز یو ایس ایس آئزنہاور طیارہ بردار جہاز میں آتشزدگی کی وجہ سے کئی امریکی ملاح زخمی ہوگئے ہیں۔

20 امریکی خبر ایجنسیوں نے اس واقعے کے کوریج دی، کہ یو ایس ایس آیزنہاور آتشزدگی سے دوچار ہو گیا ہے۔

یہ جہاز ورجنیا کے ساحل پر واقع امریکی بحریہ کی نورفوک (Norfolk) بحری اڈے کی تعمیرگاہ میں لنگرانداز تھا جہاں اس کو آگ لگ گئی۔

ایک رپورٹ کہتی ہے کہ 8 امریکی فوجی اور انجنیئر اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں اور دوسری رپورٹ نے زخمیوں کی تعداد 3 بتائی ہے۔

ایک ایرانی نامہ نگار نے اپنے تجربے کی بنیاد پر اندازہ لگایا ہے کہ اس واقعے میں 50 کے قریب افراد ہلاک اور 300 زخمی ہوئے ہیں، اور یہ کہ جہاز کے ملاحوں نے جان بوجھ کر اس ایٹمی کیریئر کے ایٹمی ری ایکٹر تباہ کرنے کی کوشش کی ہے تاکہ اسے ایران کے ساتھ جنگ کے لئے نہ بھجوایا جا سکے۔

اس سے پہلے یو ایس ایس جیرالڈ فورڈ کیریئر بحیرہ احمر میں ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس کے بارے میں مختلف قسم کی خبریں آئیں اور ٹرمپ نے آخرکار خود ہی کہا کہ اس جہاز پر 17 اطراف سے میزائل اور ڈرون حملہ ہؤا تھا اور کہا گیا کہ 200 افراد اس واقعے میں زخمی ہوئے لیکن ہلاکتوں کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

آئزنہاور کیریئر کو یہ واقعہ جمعہ (17 اپریل 2026) کی صبح کو ـ معمول کے معائنوں اور مرمتی اعمال کے موقع پر پیش آیا۔

اس جہاز کو پہنچنے والے نقصانات کے بارے میں کوئی رپورٹ شائع نہیں ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha