بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف نے نیتن یاہو کے اس دعوے پر ـ کہ جے ڈی وینس ہر روز اپنی کارکردگی رپورٹ اس کو پیش کرتا ہے ـ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا: یہ تاریخ میں [گویا] پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ ایک حکومت سینئر اہلکار اپنی کارکردگی کی رپورٹ دوسری ریاست کے سربراہ حکومت کو پیش کرتا ہے۔
ڈاکٹر عارف نے لکھا:
نیتن یاہو کہتا ہے کہ :وینس نے اسلام آباد سے واپسی کےسفر کے دوران مجھے رپورٹ دی، جیسا کہ وہ ہر روز کرتا ہے!
[گویا] یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے کہ ایک حکومت کا ایک سینئر ہلکار "روزانہ کارکردگی رپورٹ" دوسری ریاست کے سربراہ حکومت کو دیتا ہے!
مسئلہ ہم نہیں ہیں؛ مسئلہ ایک ساختی تذلیل و تحقیر ہے۔
کیا امریکی عوام جانتے ہیں کہ وائٹ ہاؤس عملی طور پر "رپورٹنگ" کا ایک شعبہ بن گیا ہے؛ [جہاں سے صہیونی ریاست کو کارکردگی رپورٹ دی جاتی ہے]۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110

آپ کا تبصرہ