5 جنوری 2026 - 17:02
امریکی نائب صدر کے گھر کے کھڑکیاں ٹوٹ گئیں

ذرائع نے رپورٹ دی ہے  اوہائیو کے شہر سنسیناٹی میں کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے  ذاتی گھر پر ایک ناخوشگوار "واقعہ" پیش آیا ہے اور اسی سلسلے میں ایک فرد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ذرائع ابلاغ کے مطابق، امریکی صدر ٹرمپ کے نائب جے ڈی وینس کی رہائش گاہ کی کئی کھڑکیاں ٹوٹ گئی ہیں۔

فاکس نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق، امریکی خفیہ سروس نے سنسناٹی (Cincinnati) میں امریکی صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملے کے واقعے کے بعد کم از کم ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔

امریکہ کے مقامی ذرائع کے مطابق، یہ واضح نہیں ہے کہ واقعے کے وقت وینس یا ان کا خاندان گھر پر موجود تھا یا نہیں!

فاکس نیوز نے لکھا: "یہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب ریاستہائے متحدہ میں سیاسی تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات اور وسیع پیمانے پر بدامنی کے کے حوالے سے ابھرتی ہوئی تشویش میں اضافہ ہؤا ہے۔"

امریکی اہلکاروں نے ٹرمپ کے معاون کے گھر والے "واقعے" اور گرفتار فرد کی شناخت کے بارے میں مزید تفصیلات کی جانب اشارہ نہیں کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha