14 اپریل 2026 - 12:25
ٹرمپ نفسیاتی عارضے سے دوچار اور باعث شرم ہے، ہلیری کلنٹن

سابق امریکی فرسٹ لیڈی نے پیر کے روز ایرانی تہذیب کے خاتمے کی ٹرمپ کی دھمکی اور کتھولک عیسائیوں کے پیشوا کے خلاف اس کے بیانات پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے موجودہ امریکی صدر پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ وہ مکمل طور نفسیاتی خلل سے دوچار ہے اور اسے جوابدہ بنانا چاہئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ  کے مطابق ہلیری کلنٹن نے کہا: ہمیں اپنے رہنماؤں کو ان کے کلام کے حوالے سے جوابدہ بنانا چاہئے، خاص طور امریکی صدر کی باتیں حقیقی منفی نتائج کا باعث بنتی ہیں۔ ہلیری کلنٹن نے کہا: جب آپ ایک ہفتے سے سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں بے لگام ہرزہ سرآئیوں پر نظر ڈالتے ہیں تو یہ حقیقتا شرمندگی کا باعث ہیں؛ تہذیبی نسل کشی کی دھمکیاں، پوپ لیو کو دھمکیاں، [مغربی] اقدار کو خطرے میں ڈالنا۔

سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا: میں سوچتی ہوں، مجھے امید ہے کہ امریکیوں کی اکثریت دل کی گہرائیوں سے ناخوشگواری محسوس کریں کہ ہمارا ایک صدر ہے، جو باعث شرم ہے۔

سی آئی کا سابق ڈائریکٹر "جان برینن": "ٹرمپ کو برطرف ہونا چاہئے، وہ عقلی خلل اور نفسیاتی عارضے میں مبتلا ہے"۔

واضح رہے کہ ٹرمپ کی طرف سے ایرانی تہذیب کے خاتمے کی دھمکی کو امریکی ذرائع ابلاغ اور سیاستدانوں نیز سابق فوجی جرنیلوں اور سیکورٹی اداروں کے سربراہوں کی طرف سے منفی رد عمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha