اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلیفونک رابطے میں اہم علاقائی اور دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا اس گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی روابط اور خطے کی تازہ صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے پیر کے روز ہونے والی اس گفتگو میں اسلام آباد میں جاری ایران اور امریکہ کے مذاکرات کی تازہ پیش رفت پر بھی بات چیت کی اور اپنے اپنے مؤقف کا تبادلہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق حالیہ علاقائی کشیدگی کے بعد یہ دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دوسرا ٹیلیفونک رابطہ ہے جس میں خطے کی صورتحال اور باہمی تعاون کے فروغ پر زور دیا گیا۔
آپ کا تبصرہ