18 اپریل 2026 - 14:22
ہم آپ کے بہادرانہ موقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کیتھولک عیسائی پاپائے اعظم کے نام دینی شخصیات کا خط

اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی دینی و علمی اداروں کے سربراہوں نے کیتھولک عیسائیوں کے عالمی پیشوا پوپ لیو چہاردہم کے نام خط لکھ کر امریکی صدر کے مقابلے میں ان کے بہادرانہ موقف کا شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی دینی و علمی اداروں کے سربراہوں نے کیتھولک عیسائیوں کے عالمی پیشوا پوپ لیو چہاردہم کے نام خط لکھ کر امریکی صدر کے مقابلے میں ان کے بہادرانہ موقف کا شکریہ ادا کیا۔

بسم اللہ الرحمن الرحیم

کیتھولک عیسائیوں کے عالمی پیشوا

جناب پوپ لیو چہاردہم

السلام علیکم

اسلامی جمہوریہ ایران پر امریکی حکومت اور صہیونی ریاست کی جارحیت اور بے گناہ انسانوں کے قتل عام پر آپ کا مذمتی موقف، دنیا کے دینداروں کے لئے فخر کا باعث ہؤا ہے، اور ظالم امریکی صدر کے دباؤ کے سامنے آپ جناب کی شجاعت، ادیان و مذاہب کے علماء کے لئے نمونۂ عمل ہے۔

جیسا کہ آپ نے فرمایا ہے، خدا کے پیغمبروں کی دعوت "صلح اور انسانوں کی دوستی" اور "ظلم اور قتل کی حرمت" سے عبارت تھی۔ خدائے متعال نے صرف ایک انسان کے ظالمانہ قتل کو تمام انسانوں کا قتل سمجھتا ہے:

{أنَّهُ مَنْ قَتَلَ نَفسًا بِغَيرِ نَفسٍ أوْ فَسادٍ فِي الأرضِ فَكَأنَّما قَتَلَ النّاسَ جَميعًا} (قرآن کریم، سورہ 5، آیت 32)۔

لیکن طفل کُش صہیونی ریاست نے، ریاست ہائے متحدہ کی مدد سے، صرف تین سالہ عرصے میں، کئی ممالک پر حملے کئے ہیں اور کئی ہزار بے گناہ مردوں، عورتوں اور بچوں کو غزہ، لبنان، شام، ایران، عراق، یمن اور قطر میں قتل کر دیا ہے۔

ان مظالم کے تسلسل میں، جرائم پیشہ امریکی-اسرائیلی افواج نے ایران کے خلاف جارحیت کرکے تمام تر سرخ لکیروں کو پار کر دیا؛ جیسے:

- عالم اسلام کے عظیم ترین پیشوا کو قتل کر دیا جو ایک 9 کروڑ آبادی ملک کے سیاسی قائد ہونے کے ساتھ ساتھ، دنیا بھر کی مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے کروڑوں مؤمن انسانوں کے دینی و مذہبی مرجع بھی تھے۔

- جارحیت کے پہلے ہی دن، جنوبی ایران میں "میناب" کے ایک پرائمری اسکول اور "لامرد" شہر کے ایک اسپورٹس کمپلیکس پر حملہ کرکے تقریبا 200 کم عمر بچیوں، بچیوں اور ان کے معلمین اور مربیوں کو قتل کر دیا۔

- ایران کے ہزاروں طبی اور امدادی مراکز اور بنیادی ڈھانچوں کو تباہ کر دیا۔

- سینکڑوں اسکولوں، یونیورسٹیوں، حوزاتِ علمیہ، طبی تحقیقاتی مراکز، اور حتی کہ خیراتی اداروں اور یتیم خانوں پر حملے کئے۔

- عجیب تر یہ کہ انہوں نے ایران کے مختلف شہروں میں مساجد، امام بارگاہوں، گرجاگھروں اور کنیساؤں (Synagogues) پر حملے کئے جو مسلمانوں، عیسائیوں اور یہودیوں کی عباتگاہیں ہیں اور ان میں خالق متعال، کی تسبیح اور تقدیس ہوتی ہے:

{وَلَوْلا دَفعُ اللهِ النّاسَ بَعضَهُمْ بِبَعضٍ لَهُدِّمَتْ صَوامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَواتٌ وَمَسَاجِدُ يُذكَرُ فِيهَا اسْمُ اللهِ كَثِيرًا} (قرآن کریم، سورہ 22، آیت 40)

 

ہم آپ کے بہادرانہ موقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کیتھولک عیسائیوں کے پاپائے اعظم کے نام دینی شخصیات کا خط

جناب والا!

ہم اسلامی جمہوریہ ایران کے بین الاقوامی دینی اور علمی اداروں کی جانب سے، آپ کے بہادرانہ موقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ یہ نقطہ نظر مستکبرین اور جابروں کی خونریز جنگوں کے خاتمے کے لئے راستہ ہموار کرے گا۔

اتنے عظیم سرمائے اور مالی وسائل جو امپریلزم اور صہیونیت کی طرف سے قتل عام اور تباہ کاریوں پر خرچ ہو رہے ہیں، اگر اخلاقی اقدار کے فروغ اور انسانی دکھوں کے خاتمے پر خرچ ہوجائیں، تو دنیا میں اللہ کے پیغمبروں "ابراہیم خلیل"، "موسیٰ کلیم"، "عیسیٰ روح اللہ" اور "محمد مصطفیٰ" (صلوات اللہ علیہم) کی تعلیمات کی حکمرانی ہوگی اور دنیا میں ایک فرد بھی بھوکا اور مظلوم نہیں رہے گا۔

دنیا میں امن و آشتی کے قیام، آپ جانب کے دوامِ توفیق اور صحت و سلامتی، اور ادیان و مذاہب کے دینی اورعبادی مراکز کے درمیان برادرانہ روابط کے قیام کے آرزومند ہیں۔

 

منجانب:

1۔ محمد حسن اختری، سربراہ سپریم کونسل عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی و ڈائریکٹر بین الاقوامی عاشوراء فاؤنڈیشن۔

2۔ علی رضا اعرافی، اسلامی جمہوریہ ایران کے حوزاتِ علمیہ کے سربراہ

3۔ حمید شہریاری، سیکریٹری جنرل عالمی تقریب مذاہب اسمبلی

4۔ سید عبدالفتاح نواب، حج و زیارت کے امور میں نمائندۂ ولی فقیہ

5۔ احمد واعظی، دفترِ تبلیغاتِ اسلامی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

امریکہ کا گلابی عیسیٰ

ہم آپ کے بہادرانہ موقف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، کیتھولک عیسائیوں کے پاپائے اعظم کے نام دینی شخصیات کا خط

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha