اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے کمانڈروں کو لے جانے والی ایک فوجی گاڑی کو ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ جنوبی لبنان کے علاقے الطیبہ میں ایک خودکش ڈرون کے ذریعے کیا گیا، جس میں اسرائیلی فوجی کمانڈرز سوار تھے۔
حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی لبنان اور اس کے عوام کے دفاع میں کی گئی، اور یہ اسرائیلی حملوں اور جنگ بندی معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے جواب میں انجام دی گئی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ مزاحمتی فورسز نے جنگ بندی کی پابندی کے باوجود اسرائیلی کارروائیوں کے جواب میں یہ اقدام اٹھایا اور ایسی کارروائیاں اس وقت تک جاری رہیں گی جب تک لبنان کے خلاف اسرائیلی اور امریکی اقدامات بند نہیں ہو جاتے۔
اسی تناظر میں حزب اللہ نے جنوبی لبنان کے دیگر علاقوں میں بھی اسرائیلی فوج کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، جن میں یرؤون میں ڈرون حملہ، الخیام میں میزائل حملے، اور کریات شمونہ فوجی اڈے پر ڈرون کارروائی شامل ہے۔
آپ کا تبصرہ