11 اپریل 2026 - 22:23
'اسرائیل کو امریکہ سے الگ رکھنے کا کھیل ناقابل قبول ہے، تہران

ایک باخبر ذریعے نے کہا: پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات کی پیشرفت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے "اسرائیل کو جنگ قصوروار ٹہرا کر امریکہ کو بر الذمہ کرنے" کے منظرنامے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس علیحدگی کو تسلیم نہيں کرتا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایک باخبر ذریعے نے فارس نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کی ثالثی میں مذاکرات کی پیشرفت کی طرف اشارہ کیا اور "اسرائیل کو جنگ قصوروار ٹہرا کر امریکہ کو بر الذمہ کرنے" کے منظرنامے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ "اسلامی جمہوریہ ایران اس علیحدگی کو تسلیم نہيں کرتا۔"

واضح رہے کہ امریکہ کو عہد کی پابندی پر مجبور کرنے کے لئے کل رات سے بڑے پیمانے پر سفارتی مشاورتوں کا سلسلہ جاری رہا ہے اور بعض ذرائع نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں کسی حد تک پیشرفت ہوئی ہے؛ اور اسی اثناء میں ایک باخبر ذریعے نے ایک گھسا پٹا منظرنامہ دہرائے جانے کے حوالے سے خبردارکیا۔

مذکورہ ذریعےنے کہا: "کچھ لوگ مذاکرات کے ماحول میں کوشش کررہے ہیں کہ اسرائیل کو ایک خودمختار اداکار کے طور پر متعارف کرائیں اس لئے کہ امریکہ اس وحشیانہ جارحیت کی ذمہ داری سے پہلو تہی کر سکے اور غاصب ریاست کو ہی واحد قصوروار کے طور پر متعارف کرائے۔۔۔ سن رہے ہیں کہ صہیونی ریاست رکاوٹیں کر رہی ہے، لیکن ہم اس کو اس کو واشنگٹن کے فیصلوں کا حصہ سمجھتے ہیں اور اگر مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے تو ذمہ داری براہ راست امریکہ پر عائد ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha