11 اپریل 2026 - 16:22
مآخذ: ابنا
ایران کا امریکہ کی وعدہ خلافیوں کا معاملہ پاکستان کے وزیر اعظم کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ

ایران کا مذاکراتی وفد آج پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں امریکہ کی جانب سے کی گئی مبینہ وعدہ خلافیوں کا معاملہ اٹھائے گا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کا مذاکراتی وفد آج پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں امریکہ کی جانب سے کی گئی مبینہ وعدہ خلافیوں کا معاملہ اٹھائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وفد اس ملاقات میں اس بات پر زور دے گا کہ امریکہ نے مذاکرات کے آغاز سے قبل طے شدہ بعض شرائط پر مکمل عملدرآمد نہیں کیا۔ ان شرائط میں ایران کے مالی اثاثوں کی رہائی اور لبنان میں جنگ بندی جیسے اہم نکات شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو بطور ثالث آگاہ کیا تھا کہ وہ ان پیشگی شرائط سمیت کچھ دیگر نکات سے اتفاق کرتا ہے، تاہم اب تک ان میں سے بعض پر پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔

ایرانی وفد آج کے اجلاسوں میں امریکہ کے مؤقف اور اس کی عملی پیش رفت کا جائزہ لے گا، جس کے بعد ہی ایران یہ فیصلہ کرے گا کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے یا نہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha