9 اپریل 2026 - 12:15
لبنان پر صہیونی جلادوں کی وحشیانہ جارحیت / جنگ بندی کی خلا ف ورزی / ایران کی جوابی کاروائی بڑی کاروائی کی تیاریاں +ویڈیو+کارٹون

دو ہفتوں کے لئے جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹے بعد، صہیونیوں نے  جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی: ایران کی ایک ریفائنری پر حملہ کیا ایران نے جواب دیا اور پھر صہیونی جلادوں اور لبنان پر وحشیانہ جارحیت کا ارتکاب کیا اور  جنگ بندی کی خلا ف ورزی جاری رکھی / ایران کی طرف سے صہیونیوں کے خلاف بڑی کاروائی کی تیاریاں جاری ہیں۔ / لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز آئل ٹینکرز کے لئے بند۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || دو ہفتوں کے لئے جنگ بندی کے اعلان کے چند ہی گھنٹے بعد، صہیونی دشمن نے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی؛ جیسے:

- جزیرۂ لاوان میں ایران کی ریفائنری پر حملہ

- ایران کی فضائی حدود میں ڈرون لانچ کرنا

- لبنان کے مختلف علاقوں پر حملہ

وحشی دشمن نے حتیٰ لبنانی پارلیمان کے اسپیکر نبیہ بری کی رہائشگاہ پر بھی بمباری کی!

نیز دہشت گرد دشمن نے سیکریٹری جنرل حزب اللہ، پر دہشت گردانہ حملہ کیا، جو خوش قسمتی سے موقع پر موجود نہيں تھے۔

صہیونیوں نے لبنان کے مشرقی علاقے بقاع کے قبرستان پر شہداء کے جنازے کے موقع پر بزدلانہ حملہ کیا۔

لبنان پر صہیونی جلادوں کی وحشیانہ جارحیت / جنگ بندی کی خلا ف ورزی / ایران کی جوابی کاروائی بڑی کاروائی کی تیاریاں +ویڈیو+کارٹون

جنگ بندی کی اس خلاف ورزی کے دوران لبنان پر اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 300 تک پہنچ گئی جن میں"شیخ محمد سبیتی" اور "شیخ صادق نابلسی" بھی شامل ہیں۔

لبنانی وزیر اعظم "نواف سلام" نے کہا: "اسرائیل جنگ بندی کی علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کو نظر انداز کرتا ہے۔ یہ حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے خلاف ہیں۔

لبنان کے دوست اپنے تمام تر وسائل سے، حملے روکنے کے لئے ہماری مدد کریں۔

واضح رہے کہ نواف سلام کی حکومت لبنانی تاریخ کی بدترین اور اسرائیل نواز ترین حکومت سمجھی جاتی ہے جو عین جنگ کے دوران صہیونیوں سے مذاکرات کی بھیک مانگ رہی ہے اور حزب اللہ کے خلاف زہر افشانی کر رہی ہے۔

لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز آئل ٹینکرز کے لئے بند
جنگ بندی کی خلاف ورزی اور لبنان پر اسرائیلی حملوں کے بعد، ایران کی ہدایت پر آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکرز کی آمدورفت رک گئی۔
ٹرمپ کی طرف سے  ایران کی شرائط قبول کرنے اور جنگ بندی کے قیام کے بعد دو آئل ٹینکرز نے ایران سے اجازت لے کر آبنائے ہرمز سے بحفاظت گذرنے کی اجازت پائی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لبنان پر صہیونی جلادوں کی وحشیانہ جارحیت / جنگ بندی کی خلا ف ورزی / ایران کی جوابی کاروائی بڑی کاروائی کی تیاریاں +ویڈیو+کارٹون

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha