اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے شہر اصفہان میں امریکی فضائی سرگرمیوں کے بعد کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں حکام کے مطابق دشمن کے طیاروں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب مبینہ طور پر امریکی افواج ایک گرائے گئے جنگی طیارے کے پائلٹ کو بچانے کی کوشش میں ایران کے مرکزی علاقوں میں داخل ہوئیں۔ اس کے جواب میں مشترکہ آپریشن کیا گیا جس میں مختلف عسکری اور سکیورٹی اداروں نے حصہ لیا۔
ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران متعدد امریکی پرندوں (فضائی آلات) کو مار گرایا گیا، اور اس واقعے کوجسے واقعہ طبس بھی کہا جاتا ہے کی طرز پر ایک اور ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر ایسی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں جن میں تباہ شدہ فضائی آلات کو دکھایا گیا ہے، جبکہ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ کارروائی دشمن کے خلاف ایک مؤثر دفاعی ردعمل تھی۔


آپ کا تبصرہ