بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || مجلس شورائے اسلامی (پارلیمان) کے اسپیکر ڈاکٹر محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایران پر حملے سے امریکی صدر کے اہداف میں آنے والی مسلسل تبدیلیوں اور اس کے مسلسل جھوٹے دعوؤں پر رد عمل دکھاتے ہوئے لکھا:
ایک امریکی لڑاکا طیارے کو مار گرایا جانا، اس کے پائلٹوں کا فرار اور دشمن کی طرف سے انہیں تلاش کرنے کی ناکام کوششیں، سماجی رابطے کے نیٹ ورکس میں لوگوں کے طنز و مزاح کا موضوع بن گئی ہیں۔
انھوں نے لکھا: "امریکی صدر نے اب تک متواتر 37 مرتبہ ایران کو شکست دینے کا دعویٰ کیا ہے لیکن جو چمکتی ہوئی جنگ اس نے حکمت عملی کے بغیر شروع کی ایران میں حکومت کی 'کایا پلٹ' کے لئے، اب وہ تنزلی کا شکار ہوکر اس التجا تک محدود ہوگئی ہے کہ: " کوئی ہے جو براہ کرم ہمارے پائلٹ کو تلاش کرے؟
کیا پیشرفت! کتنے غیر معمولی ذہین لوگ!"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ