بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ فرانس نے امریکی صدر کی آشفتہ گوئیوں کا جواب دیا:
فرانسیسی صدر میکرون نے کہا: نیٹو آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے فوجی مداخلت نہیں کرے گی اور یہ معاملہ سفارتکاری اور بات چیت کے ذریعے حل ہوگا۔
میکرون نے ٹرمپ کی طرف سے اپنے خاندانی معاملات میں مداخلت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا: ٹرمپ بولتا بہت ہے، بہتر ہے کہ کچھ نہ بولے۔
ادھر فرانسیسی وزیر برائے فوجی امور نے ٹرمپ کے موقف کا جواب دیتے ہوئے کہا: نیٹو یورپ اور اٹلانٹک کی سلامتی کے لئے ہے، آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی قوانین کے خلاف کاروائی کے لئے نہیں ہے۔
ٹرمپ نے فرانسیسی صدر میکرون کی تذلیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنی بیوی سے مار کھاتا ہے، اس کے جبڑے کو گھونسا پڑا تھا جس کا مداوا گویا ابھی جاری ہے۔
امریکی صدر نے آخر میں التجاؤں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا تھا: مجھے امید ہوتی ہے کہ کوئی ہماری مدد کرے اگر ممکن ہو تو [مسٹر میکرون] از راہ کرم آبنائے ہرمز کھولنے کے لئے اپنے [بحری] جہاز روانہ کیجئے!
واضح رہے کہ امریکی بحری جہاز ایرانی ساحل سے 800 سے 1000 کلومیٹر دور لنگر انداز ہیں اور ٹرمپ یورپیوں سے کہتا ہے کہ وہ اپنے جہاز روانہ کرے وہ بھی ایسے جہاز جنہیں ٹرمپ نے کچھ ہی دن فرسودہ اور ناکارہ قرار دیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ