26 مارچ 2026 - 19:20
ایک عراقی بحری جہاز اپنے پرچم کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گذر گیا

رپورٹ کے مطابق، ایک عراقی تجارتی بحری جہاز اپنے ملک کے لہراتے ہوئے پرچم کے ساتھ، بحفاظت، آبنائے ہرمز سے گذر گیا، عراقیوں نے شکریہ ادا کیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || خلیج فارس کے ساحلوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، ایک عراقی تجارتی بحری جہاز اپنے ملک کے لہراتے ہوئے پرچم کے ساتھ آبنائے ہرمز سے گذر گیا۔

واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے چین اور پاکستان کی طرح عراقی جہازوں کو ـ دوست ملکوں کے طور پر ـ آبنائے ہرمز سے گذرنے کی اجازت دی ہے۔

یہ خبر سن کر عراقیوں نے وسیع پیمانے پر خوشی اور تشکر کا اظہار کیا ہے۔

ایسے حال میں کہ ایران نے آبنائے ہرمز کو امریکہ، یورپ اور دشمن ممالک کے جہازوں کے لئے بند کر دیا ہے اور عراق اور پاکستان سمیت کچھ دوست ممالک کے جہازوں کو بحفاظت اس آبنائے سے گذرنے کی اجازت دی ہے، عراقی عوام اس رویے کو ایران کی ہیبت نیز برادری اور شرافت کی علامت قرار دے رہے ہیں اور پاکستان کے وزیر تیل نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ کے سفارت خانے میں حاضر ہوکر اخوت اور برادری کے اس عملی مظاہرے پر ایران کا شکریہ ادا کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha