26 مارچ 2026 - 03:39
عراقی حکومت نے الحشد الشعبی کو امریکی حملوں سے نمٹنے کی اجازت دے دی

عراقی حکومت صہیونی حملوں کے بعد، الحشد الشعبی کو اجازت دی ہے کہ وہ رد عمل کے حق اور اپنے جائز دفاع کے حق کی بنیاد پر دشمنوں کے خلاف کاروائیاں کرے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || عراق کی قومی سلامتی کونسل نے، عراق کے فوجی ہیڈکوارٹرز پر امریکی ـ صہیونی حملوں کے بعد، الحشد الشعبی کو اجازت دی ہے کہ رد عمل کے حق اور اپنے جائز دفاع کے حق کی بنیاد پر دشمنوں کے خلاف کاروائیاں کریں۔

عراقی رضاکار مقاومتی فوج "الحشد الشعبی" نے حالیہ دنوں میں امریکی فوج کو زبردست نقصانات سے دوچار کیا یہاں تک کہ نیٹو نے باقاعدہ بیان دے کر عراق سے مکمل پسپائی اختیار کرتے ہوئے یورپ واپسی کا اعلان کیا اور امریکی افواج بھی عربی شہروں سے بھاگ کر شمالی عراق میں واقع کردستان صوبے کے مرکز اربیل میں پناہ لی جہاں انہیں ایرانی افواج کے شدیدترین حملوں کا نشانہ بننا پڑ رہا ہے جبکہ عراقی مجاہدین نےبھی ان کا جینا حرام کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha