13 اکتوبر 2026 - 10:35
یمن: ریاض ایئرپورٹ اور خمیس مشیط فوجی اڈے کو نشانہ بنا دیا

یمن کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل اور خمیس مشیط فوجی اڈے کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ یمنی افواج کے مطابق یہ کارروائیاں سعودی عرب کے مبینہ جرائم کے جواب میں کی گئیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ  کے مطابق،یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے کہا کہ ریاض کے شاہ خالد ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل داغا گیا، جو ان کے بقول درست نشانے پر لگا۔

یحییٰ سریع نے بتایا کہ ایک الگ کارروائی میں سعودی عرب کے خمیس مشیط فوجی اڈے کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

یمنی ترجمان نے دنیا بھر کی بین الاقوامی فضائی کمپنیوں، ماہرین، عملے اور مسافروں کو ایک بار پھر خبردار کیا کہ وہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کے لیے پروازوں کے ممکنہ خطرات کو سنجیدگی سے لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی ہوائی اڈے غیر محفوظ ہیں، تاہم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے مقدس مقامات کے ہوائی اڈوں اور فضائی حدود کو اس انتباہ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha