23 مارچ 2026 - 03:48
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 74ویں لہر؛ صہیونی اور امریکی  اڈوں پر میزائلوں کی بارش

یہ کاروائی خطے میں امریکی اڈوں اور مقبوضہ فلسطین کے مرکز اور جنوب میں، نئی حکمت عملیوں اور نئے ترقی یافتہ میزائل سسٹمز کے ساتھ، سرانجام دی گئی اور امریکی اڈے شہزادہ سلطان، امریکی بحری بیڑے اور کوملہ دہشت گرد ٹولے کے گھونسلے کو عماد، فاتح اور عماد میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران کے تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 74ویں لہر کوڈنیم "یا امیرالمؤمنین(ع)" کے ساتھ شروع ہوئی۔ اس کاروائی کو (22 مارچ 1983ع‍ کے دن شروع ہونے والے) فتح المبین آپریشن کے شہیدوں کے نام کیا گیا

یہ کاروائی خطے میں امریکی اڈوں اور مقبوضہ فلسطین کے مرکز اور جنوب میں، نئی حکمت عملیوں اور نئے ترقی یافتہ میزائل سسٹمز کے ساتھ، سرانجام دی گئی اور امریکی اڈے شہزادہ سلطان، امریکی بحری بیڑے اور کوملہ دہشت گرد ٹولے کے گھونسلے کو عماد، فاتح اور عماد میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

تل ابیب، پتاح تکفا، حولون اور رامات گان میں صہیونی فوجی اڈوں کو بھی کل صبح قدر، خیبر شکن اور خرمشہر نامی بھاری میزائلوں سے تباہ کر دیا گیا۔

بزدل دشمنوں کے خلاف ایران کی مسلح افواج کی دانشمندانہ اور ہنرمندانہ انتظامات اور ضربوں کے نتیجے میں، ـ سینٹ کام کی کمانڈ کی سرگردانی، مغربی ایشیا کے خطے میں امریکی ـ صہیونی دفاعی نظامات کی شکست و ریخت اور امریکی ہتھیاروں کی سپورٹ لائن میں خلل پڑنے ـ کی وجہ سے جنگ کے فارمولوں کو ایران کے حق میں کر دیا ہے۔

امریکی ـ صہیونی جنگ پرستوں کا غصہ اور بے بسی کا پہلے سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا تھا، اور اس سے قبل امریکہ اور صہیونی ریاست کو وسیع البنیاد 'علاقائی جنگ' کے بارے میں خبردار کیا گیا تھا۔

ایک بار پھر اعلان کیا جاتا ہے کہ اگر رذیل و پست فطرت دشمن نے ایک بار پھر ایران کی انسانی آبادی اور توانائی کے مراکز پر حملہ کیا تو اسلامی جمہوریہ ایران کا جوابی اقدام موجودہ کاروائیوں سے بالکل مختلف اور توقعات سے کہیں بڑھ کر ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha