15 اکتوبر 2026 - 12:05
چار جہاز اور 'ہرمزی تعزیر' کا نشانہ بن گئے

تین کنٹینر بردار اور ایک تیل بردار، جہازوں آبنائے ہرمز میں قانون کی خلاف ورزی پر سزا دی گئی، برطانوی بحریہ کے آپریشنل ونگ نے تصدیق کر دی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ منگل کے روز آبنائے ہرمز میں 4 جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ اور اس کی احمق ٹیم کی طرف سے آبنائے ہرمز میں معمول کی جہازرانی کے دعوؤں کے برعکس، فنانشل ٹائمز نے بتایا ہے کہ 11 اکتوبر تک کے دو ہفتوں میں 24 بحری جہازوں کو آبنائے ہرمز میں، ایران کے اعلان کردہ ضابطے کی خلاف ورزی پر، نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثناء برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز ایجنسی نے صرف اتوار کے دن 6 حملوں کی تصدیق کی ہے۔

ادھر بدھ کے روز سپاہ بحریہ نے ایک 2500 کنٹینرز لانے والے ایک جہاز کے ڈوبنے کی ویڈیو جاری کی جو بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی تھی۔

اس سے پہلے بھی سپاہ بحریہ نے خبردار کیا تھا کہ 'خلاف ورزی کرنے والے ہر اس تیل بردار جہاز کا انجام 'خوفناک آگ' ہوگی جو آبنائے ہرمز کی سلامتی اور قوانین کو نظر انداز کرنا چاہے۔'

اب کل جن 4 کشتیوں جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، ان میں ایک 19000 ٹن کا کنٹینر بردار جہاز، ایک 50000 ٹن کا کنٹینربردار جہاز، ایک تیل بردار جہاز اور ایک اور کنٹینر بردار جہاز شامل تھے۔

چار جہاز اور 'ہرمزی تعزیر' کا نشانہ بن گئے

چار جہاز اور 'ہرمزی تعزیر' کا نشانہ بن گئے

چار جہاز اور 'ہرمزی تعزیر' کا نشانہ بن گئے

چار جہاز اور 'ہرمزی تعزیر' کا نشانہ بن گئے

واضح رہے کہ امریکی فوج بہت سے جہازوں کے عملوں کو رشوت دے کر یا ڈرا دھمکا کر غیر مجاز راستے سے گذرنے پر مجبور کرتے ہیں اور وہ بھی خطرے پر مبنی انتباہات کو نظرانداز کرکے اسی راستے سے گذرنے پر اصرار کرکے افسوسناک صورت حال سے دوچار ہوجاتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha