21 مارچ 2026 - 22:30
ٹرمپ فلم ٹائٹانک کے کردار 'جیک' کی طرح ٹوٹے ہوئے تختے سے لٹکا ہؤا ہے، امریکی ٹی وی میزبان

امریکی ٹیلی وژن کے مقبول پروگرام کے میزبان نے طعن آمیز لہجے ميں اپنے ملک کے دہشت گرد سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ پر چڑھائی کرتے ہوئے اس کو امریکہ کے یورپی اتحادیوں کی توہین اور پھر آبنائے ہرمز میں حاضری دینے کے لئے، ان ہی سے مدد مانگنے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے تضادات کا آمیزہ قرار دیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی ٹیلی وژن کے مقبول پروگرام کے میزبان 'سیٹ مائرز' نے طعن آمیز لہجے ميں اپنے ملک کے دہشت گرد سربراہ ڈونلڈ ٹرمپ پر چڑھائی کرتے ہوئے اس کو امریکہ کے یورپی اتحادیوں کی توہین اور پھر آبنائے ہرمز میں حاضری دینے کے لئے، ان ہی سے مدد مانگنے کا حوالہ دیتے ہوئے اسے تضادات کا آمیزہ قرار دیا۔

انھوں نے ماضی قریب میں یورپ کی فوجی صلاحیت پر ٹرمپ کی شدید تنقید کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "تو ان سے کہتا ہے کہ 'تم مفلوج اور سست اور کاہل ہو؛ اور اب ان ہی سے مدد مانگتا ہے؟!!"

انھوں نے پیڈوفائل (Paedophile) ٹرمپ کے اس شیخی پر کہ "ایران کے ساتھ جنگ اس ختم ہوگی جب میں "اپنی ہڈیوں کی تہہ تک" فتح محسوس کروں"، رد عمل ظاہر کیا اور کہا: "میں کسی بھی چیز کو محسوس کرنے کے سلسلے میں تیری ہڈیوں پر بھروسہ نہیں کرتا،  کامریڈ! تیری متزلزل ہڈیاں بمشکل تجھے ایک مکمل تقریر کے لئے کھڑے رہنے کے لئے سہارا دے سکتی ہیں۔ تو کانگریس میں اپنی پوری سالانہ تقریر کے دوران، فلم ٹائٹانک کے آخر میں "جیک" نامی کردار کی طرح ـ جو اس ٹوٹے ہوئے تختے سے لٹکا ہؤا تھا، مائیکروفون سے لٹکا ہؤا تھا۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha