21 مارچ 2026 - 02:23
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 65ویں لہر جدید نصر اللہ میزائل سسٹمز کی رونمائی

سپاہ پاسداران کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ اس لہر میں حیفا اور اشدود کی ریفائنریوں اور وسیع پیمانے پر صہیونی سیکورٹی اور لاجسٹک مراکز کو درست نشانے پر لگنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سپاہ پاسداران کے تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ اس لہر میں صہونیوں کے تیل صاف کرنے والے سب سے بڑی حیفا اور اشدود کی ریفائنریوں اور وسیع پیمانے پر صہیونی سیکورٹی اور لاجسٹک مراکز کو درست نشانے پر لگنے والے میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔

یہ کاروائی کوڈ نیم "یا اباعبد اللہ الحسین علیہ السلام" کے ساتھ انجام پائی اور اسے سپاہ پاسداران کی ایرواسپیس کے مظلوم شہداء کے نام کر دیا گیا۔

اس کاروائی نصر اللہ سسٹمز کے ترقی یافتہ اور گائیڈڈ سسٹمز کو پہلی بار بروئے کار لایا گیا۔

نیز قیام اور ذوالفقار نامی درمیانی فاصلے پر مار کرنے والے میزائلوں سے الخرج میں امریکی اہداف اور مفادات اور ایف 16 اور ایف 35 اور آواکس طیاروں کو ایندھن فراہم کرنے والے مراکز، شیخ عیسی امریکی اڈے کے کمانڈ ہیڈکوارٹر اور ڈیٹا سینٹر نیز دہشت گرد امریکی فوج کے جنگی مواصلاتی ساز و سامان اور آلات و اوزاروں کو، اور الظفرہ کے امریکی اڈے کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا گیا۔

اس لہر میں درمیانی فاصلے تک مارے کرنے والے مائع اور ٹھوس ایندھن والے کئی وارہیڈز پر مشتمل خیبر شکن، قیام اور ذوالفقار میزائل داغے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha