بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر علی لاریجانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا۔
پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
ولاتَحسبَنَّ الّذینَ قُتِلوا فی سبیلِاللهِ اَمواتاً بَل اَحیاءٌ عِندَ رَبِّهِم یُرزَقون
انتہائی افسوس کے ساتھ اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سربراہ اور اس کونسل میں رہبر کے نمائندے جناب ڈآکٹر علی لاریجانی اور ان کے فرزند برومند اور بعض رفقائے کار کی شہادت کی دردناک خبر موصول ہوئی۔ وہ ایک عالم، دوراندیشن، ذہین، اصولی اور سیاسی، عسکری، سلامتی، ثقافتی اور انتظامی شعبوں میں مختلف النوع تجربہ رکھتے تھے۔ اسلامی نظام کی مختلف پرتوں میں 50 سالہ کردار آفرینی نے انہیں ایک ممتاز شخصیت بنا دیا تھا۔
بلا شبہ اس شخصیت پر قاتلانہ حملہ ان کی اہمیت اور ان کی نسبت اسلام کے دشمنوں کے بغض و عناد کا ثبوت ہے۔ اسلام دشمن جان لیں کہ اسلامی نظام کے شجر کی آبیاری کے لئے گرا ہؤا یہ خون، صرف اسے مزید طاقتور بنا دیتا ہے، البتہ ہر خون کی ایک خونبہا بھی ہوتی ہے جو شہیدوں کے جرائم پیشہ قاتلوں کو ادا کرنا پڑے گی۔
میں اس عظیم نقصان پر اس شہید بزرگوار کی شریک حیات اور ان کے دوسرے فرزندوں، نیز ان کے دوسرے اعزہ و اقارب ـ بالخصوص جناب آیت اللہ آملی لاریجانی ـ کو خالصانہ تعویت عرض کرتا ہوں اور ان شہیدوں کے لئے حضرت حق جلّ و علیٰ سے درجات کی بلندی کی دعا کرتا ہوں۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنهای 17 / مارچ / 2026ع

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیز رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای نے تنظیم بسیج مستضعفین کے سربراہ میجر جنرل غلام رضا سلیمانی کی شہادت پر تعزیتی پیغام جاری کیا جس کا متن درج ذیل ہے:
بسم الله الرحمٰن الرحیم
مِنَ المُؤمِنینَ رِجالٌ صَدَقوا ما عاهَدوا اللهَ علیهِ فَمِنهُم مَن قَضٰی نَحبَهُ وَمِنهُم مَن یَنتَظِرُ وَمَا بَدَّلوا تَبدیلاً
تنظیم بسیج مستضعفین کے سربراہ میجر جنرل غلام رضا سلیمانی کی شہادت، کی دردناک خبر شدید صدمے اور افسوس کا باعث ہوئی۔ یہ مجاہد جرنیل عرصۂ دراز سے جہاد فی سبیل اللہ میں فعال اور سرگرم تھے اور اس راستے میں بڑا تجربہ حاصل کر چکے تھے۔ اس مجاہد جرنیل کا قتل بسیج کی اہمیت اور اس کا سامنا کرنے سے معاند دشمن کے شدید خوف کا ثبوت ہے۔
میں اس غم انگیز مصیبت پر اس والا مقام شہید کے اہل خانہ اور سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں ان کے رفقائے کار اور تمام تر عزیز بسیجیوں کو ـ جن کا سب چھوٹا رکن میں خود ہوں ـ تعزیت پیش کرتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس عزیز کو بلند مرتبہ عطا فرمائے۔
سید مجتبیٰ حسینی خامنهای 17 / مارچ / 2026ع

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ