17 مارچ 2026 - 11:09
مآخذ: ابنا
ایران کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا شکریہ، خودمختاری کے دفاع کا عزم دہرا دیا

ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری ثابت قدمی سے کھڑا ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے حمایت اور یکجہتی کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے پوری ثابت قدمی سے کھڑا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، وزیر خارجہ نے پیر کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اردو زبان میں جاری اپنے پیغام میں کہا کہ وہ ان “روحانی اور بابرکت لمحات” میں دل کی گہرائیوں سے پاکستان کے شکر گزار ہیں، جس نے امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے مبینہ جارحیت کے دوران ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اس مشکل وقت میں ایران کی حمایت دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔

سید عباس عراقچی نے اپنے پیغام میں مزید زور دیا کہ ایران اللہ تعالیٰ پر مکمل بھروسہ رکھتے ہوئے اپنی خودمختاری اور سرحدی سالمیت کے دفاع کے لیے استقامت اور عزم کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha