بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی بے مثال تمدنی قومی یکجہتی اور امریکی ـ صہیونی پیکر پر مسلح افواج کی تباہ کن ضربوں کو دیکھتے ہوئے، عبرانی-یہودی ذرائع کا عاجزانہ اعتراف ہے کہ جنگ ان کی مرضی کے مطابق آگے نہیں بڑھ رہی ہے۔
صہیونی ریڈیو اور ٹیلی وژن کارپوریشن نے اپنے سیکورٹی ذرائع کے حوالےسے، اعتراف کیا کہ "ہم ایران کے خلاف پہلے سے معینہ منصوبے کے مطابق آگے نہیں بڑھ پا رہے ہیں اور جنگ کے مقاصد پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔
ایران میں فتنہ و آشوب بپا کرنے کی سازش میں امریکی ـ صہیونی سازش، اور ایران کے میزائل ـ ڈرون حملوں کو محدود کرنے میں ناکامی کے بعد بھی، یہودی سیکورٹی ذرائع نے عاجزانہ دعوی کیا کہ یہ ریاست اور امریکہ ایران کے اندر کچھ اقدامات اٹھانا چاہتے ہیں جو شاید جنگ کی پیشرفت پر اثرانداز ہو سکیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے وعدہ صادق-4 کے تحت میزائل - ڈرون حملوں کی 54 لہروں میں صہیونی مراکز اور دہشت گرد امریکی فوج کے ٹھکانوں کو طاقتورتر ضربوں کا نشانہ بنایا ہے۔
ان منصوبہ بند حملوں میں امریکہ کے زیادہ تر تھاڈ اور پیٹریاٹ دفاعی نظامات اور انتہائی حساس اور مہنگے ریڈار اڈوں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے چنانچہ ان کے دفاعی نظامات بالکل نابینا ہو چکے ہیں اور ایرانی میزائل بڑی آسانی سے اپنے اہداف کو تباہ کر دیتے ہیں اور صہیونی آبادکاروں کو بھی بھاگ کر پناہ گاہوں میں چھپنے کا موقع نہیں مل پا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ