بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || سپاہ پاسداران کے محکمۂ تعلقات عامہ نے اعلان کیا کہ معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 51 لہر میں دہشت گرد امریکی فوج کے ایف-16 اور ایف-35 کے اڈوں کوں کو نشانہ بنایا گیا۔ مذکورہ طیارے نشانہ بننے والے اڈوں سے ایندھن اور بم و میزائل لے کر ایران پر حملہ کرتے تھے۔
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے بیان کا متن:
معرکۂ وعدہ صادق-4 کی 51ویں لہر ـ مقدس "یا علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام" کے کوڈ نیم سے خدائے قادر متعال کی ذات لا یزال سے استعانت سے، اور اسلامی ایران کے عوام کی دعائے خیر کے ساتھ، ٹھوس اور مائع ایندھن کے حامل سوپر ہیوی میزائلوں سے ـ الخرج میں امریکی دہشت گرد کے فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کے لئے، شروع کی گئی۔ اس اڈے سے اسلامی ملک ایران پر فضائی حملے ہوتے رہے ہیں۔
اس اڈے میں دہشت گرد امریکی فوج کے ایف-16 اور ایف-35 کو ایندھن فراہم کیا جاتا رہا ہے، طیاروں کو فضا میں ایندھن فراہم کرنے والے طیارے یہیں رکھے جاتے ہیں اور امریکی آواکس کا بنیادی مرکز ہے۔
یہ لہر شہید میجر جنرل پاسدار ابوالقاسم بابائیان اور ان کی شہیدہ اہلیہ کے نام کی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ