29 اکتوبر 2026 - 01:33
صہیونی ریاست کے آبادکار حکمرانوں کے آبائی ممالک

ڈیوڈ بن گوریون، 1953 تا 1963 کے دوران صہیونی وزیراعظم، جس کا خاندانی نام گوریون سے پہلے "بن گورن" تھا۔ بن گورن پولینڈ کے علاقے پوونگسک میں پیدا ہؤا تھا۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا|| 

• ڈیوڈ بن گوریون، 1953 تا 1963 کے دوران صہیونی وزیراعظم، جس کا خاندانی نام گوریون سے پہلے "بن گورن" تھا۔ بن گورن پولینڈ کے علاقے پوونگسک میں پیدا ہؤا تھا۔

• موشے شارٹ جو 1955 میں صہیونی رجیم کے وزیراعظم بنے۔ اس کا اصل خاندانی نام شارٹ سے پہلے "چرتوک" تھا۔ موشے چرتوک آج کے یوکرین کے شہر خیرسون میں پیدا ہؤا تھا۔

• لیوی اشکول، 1963 تا 1967 کے دوران صہیونی رجیم کا وزیراعظم رہا۔ اس کا اصل خاندانی نام اشکول سے پہلے "اشکولنیک" تھا۔ لیوی اشکولنیک آج کے یوکرین کے دارالحکومت کیئف کے نواح میں پیدا ہؤا تھا۔

• ایگال آلون، 1969 میں صہیونی رجیم کا وزیراعظم رہا۔ اس کا اصل خاندانی نام آلون سے پہلے "پیکوٹیز" تھا۔ ایگال روون پیکوٹیز کا بیٹا تھا، جو بیلاروس سے مقبوضہ سرزمینوں کی طرف نقل مکانی کرکے آیا تھا۔

• گولڈا مائیر، صہیونی رجیم کی پہلی خاتون وزیراعظم، جس کا خاندانی نام مائیر سے پہلے "مابوویچ" تھا۔ گولڈا مابوویچ آج کے یوکرین کے شہر کیئف میں پیدا ہوئی تھی۔

• اسحاق رابین، 1992 تا 1995 کے دوران صہیونی رجیم کا وزیراعظم رہا۔ اس کا خاندانی نام رابین سے پہلے "روبٹزوف" تھا۔ رابین کا خاندان آج کے یوکرین سے مقبوضہ سرزمینوں کی طرف نقل مکانی کر گیا تھا۔

• اسحاق شامیر، 1986 تا 1992 کے دوران صہیونی رجیم کا وزیراعظم تھا۔ اس کا اصل خاندانی نام "یزرنٹسکی" ہے۔ اسحاق یزرنٹسکی پولینڈ میں پیدا ہؤا تھا۔

• شمعون پیرس، 2007 تا 2014 کے دوران صہیونی رجیم کا وزیراعظم رہا اور کچھ عرصہ اس رجیم کا صدر رہا۔ اس کا اصل خاندانی نام "پرسکی" تھا اور پولینڈ کے شہر ویژنیہ میں پیدا ہؤا تھا۔

• ایہود باراک، 1999 تا 2001 کے دوران صہیونی رجیم کا وزیراعظم رہا۔ اس کا اصل خاندانی نام "بروگ" ہے۔ اس کا خاندان لتھوانیا سے مقبوضہ سرزمینوں کی طرف نقل مکانی کرکے ایا تھا۔

• ایریل شیرون، 2001 تا 2006 کے دوران صہیونی رجیم کا وزیراعظم رہا۔ اس کا اصل خاندانی نام "شائنرمین" تھا۔ شیرون کا خاندان بیلاروس سے نقل مکانی کرکے فلسطین آیا تھا۔

• یائیر لاپید، 2022 میں صہیونی رجیم کا وزیراعظم تھا۔ اس کا اصل خاندانی نام "لیمپل" ہے۔ یائیر لیمپل کا باپ یوگوسلاویہ میں پیدا ہؤا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تالیف و ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha