1 مارچ 2026 - 15:09
پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف شدید احتجاج جاری

پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور اسرائیل و آمریکا کے خلاف نعرہ بازی کی جاری ہے

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور اسرائیل و آمریکا کے خلاف نعرہ بازی کی جاری ہے۔ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں موجود امریکی کونسل خانے کو مظاہرین نے آگ لگا دی۔ جس کے بعد مظاہرین پر فائرنگ کی بھی اطلاع ہے جس میں 10 افراد شہید ہو گئے ہیں۔ اسی طرح پاکستان کے دوسرے بڑے شہروں میں اور کشمیر میں بھی مختلف علاقوں میں شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی امریکیا اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد کراچی میں شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے امریکی قونصل خانے داخل ہو کر آگ لگا دی، امریکی قونصلیٹ کے اندر سے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں 10 سے زائد مظاہرین شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی شہادت کی خبر پھیلنے کے بعد کراچی سمیت ملک بھر میں شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا، کراچی میں بڑی تعداد میں مظاہرین مختلف علاقوں سے ریلی کی صورت میں احتجاج کرتے ہوئے ایم ٹی خان روڈ پر واقع امریکی قونصل خانے پہنچے، اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں، پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

مظاہرین نے قونصل خانے کے بیرونی حدود تک جانے کی کوشش کی، جسے پولیس کی مداخلت سے روکا گیا، تاہم مظاہرین امریکی قونصلیٹ کے احاطے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے اور آگ لگا دی، مظاہرین نے امرریکی قونصلیٹ کے مرکزی دروازے پر ایران اور حزب اللہ کے پرچم لگا دیئے۔ اس موقع پر امریکی قونصلیٹ کے اندر موجود سیکورٹی فورسز کی براہ راست فائرنگ سے 10 سے زائد مظاہرین شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ابھی بھی کئی شہداء کی لاشیں امریکی قونصل خانے کے عملے کے قبضے میں موجود ہیں۔ اس موقع پر پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر امریکی قونصل خانے کی طرف جانے والے تمام راستوں کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا ہے۔ مزار قائدؒ کے سامنے نمائش چورنگی پر بڑی تعداد میں احتجاجی مظاہرین جمع ہوگئے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha