28 فروری 2026 - 20:05
مآخذ: ابنا
ایران، اسکول پر صیہونی امریکی جارحیت ميں شہداء کی تعداد 53 تک پہنچ گئی

ایران کی وزارت تعلیم و تربیت کے ترجمان علی فرہادی نے ارنا سے ایک گفتگو میں بتایا ہے کہ میناب کے ایک گرلز اسکول پر امریکی و صیہونی حملے میں شہید ہونے والی بچیوں کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت تعلیم و تربیت کے ترجمان علی فرہادی نے ارنا سے ایک گفتگو میں بتایا ہے کہ میناب کے ایک گرلز اسکول پر امریکی و صیہونی حملے میں شہید ہونے والی بچیوں کی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے۔

علی فرہادی نے بتایا ہے کہ صیہونی و عالمی سامراج کے وحشیوں نے آج صبح میناب شہر کے گرلز اسکول پر تین بار راکٹوں سے حملہ کیا اور اس ہولناک جرم میں اب تک 53 طالبات شہید اور 63 دیگر زخمی ہوئی ہیں۔


واضح رہے کہ ایران کے ہرمزگان صوبے کے علاقے میناب کے گرلز اسکول سے ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے شہداء کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha