19 فروری 2026 - 21:21
مآخذ: ابنا
ایرانی قوم دھمکیوں سے پیچھےہٹنے والی نہیں:ٰآملی لاریجانی

مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت‌الله صادق آملی لاریجانی نے 22 بہمن کی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت کو استقامت کا واضح پیغام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کسی بھی دھمکی کے سامنے پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔

ایرانی قوم دھمکیوں سے پیچھےہٹنے والی نہیں:ٰآملی لاریجانی

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، مجمع تشخیص مصلحت نظام کے سربراہ آیت‌الله صادق آملی لاریجانی نے 22 بہمن کی ریلی میں عوام کی بھرپور شرکت کو استقامت کا واضح پیغام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم کسی بھی دھمکی کے سامنے پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔

تہران میں مجمع کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملتِ ایران نے انقلاب اسلامی کی حساس صورتحال کو سمجھتے ہوئے 22 بہمن کی ریلی میں شاندار شرکت کی اور دنیا کو یہ پیغام دیا کہ دباؤ اور دھمکیوں سے اس قوم کے عزم کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم 47 برس سے انقلاب، امام خمینیؒ اور اسلامی اقدار کے ساتھ وابستہ ہے، وہ دشمنوں کی دھمکیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوگی۔ ان کے بقول، حالیہ ریلی میں عوام کی وسیع شرکت امریکی حکام کی بڑھتی ہوئی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب ہے اور یہ ظاہر کرتی ہے کہ ایران کے بارے میں ان کے اندازے غلط ہیں۔

آملی لاریجانی نے کہا کہ اگر امریکی حکام اپنی پالیسیوں پر نظرثانی نہ کریں تو وہ صہیونی لابی کے مفادات کا آلہ کار بن جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امام حسینؑ سے محبت ایرانی قوم کے دلوں میں رچی بسی ہے، اس لیے ایسی قوم کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے قرآن کریم کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ استقامت اختیار کرنے والوں پر اللہ کی نصرت نازل ہوتی ہے اور ملتِ ایران اسی راستے پر گامزن ہے۔

انہوں نے حالیہ دنوں میں آذربائیجانِ شرقی کے عوام سے خطاب میں رہبر انقلاب آیت‌الله سید علی خامنه‌ای کے بیانات کو بھی سراہا اور کہا کہ ان کلمات نے عوام کے دلوں میں امید اور حوصلہ پیدا کیا۔

اختتام پر انہوں نے ماہِ رمضان کی آمد کے موقع پر کہا کہ یہ مہینہ رحمت اور مغفرت کا مہینہ ہے اور پوری قوم کو چاہیے کہ اس بابرکت وقت سے بھرپور استفادہ کرے اور اپنے دلوں کو نورانیت سے منور کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha