8 فروری 2026 - 22:54
اسلام آباد کی مسجد خدیجۃ الکبری پر دہشت گردانہ حملہ، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کا تعزیتی بیان

بیان میں کہا گیا ہے: اس حملے سے معلوم ہؤا کہ خطے کے ممالک میں ـ وابستہ دہشت گردی ـ کی موجودگی قتل عام اور عدم استحکام کا باعث، سماجی و معاشی نشوونما اور پرامن بقائے باہمی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ایسے نمازگزاروں پر حملہ ـ جو الہی سکون و معنویت میں ڈوبے ہوئے تھے، اور ان کے پاس کوئی دفاعی ہتھیار نہیں تھا، ـ داعش کے دہشت گرد ٹولے کی درندگی کی علامت ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے ـ اپنے بیان میں ـ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مسجد سیدہ خدیجۃ الکبری(س) پر دہشت گردانہ حملے اور بڑی تعداد میں شیعیان اہل بیت کی شہادت پر، پاکستان کی قوم اور حکومت، علماء، مسلمان علماء اور دانشوروں نیز شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کی۔

بیان کا متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ

مَنْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَیْرِ نَفْسٍ أَوْ فَسَادٍ فِی الْأَرْضِ فَکَأَنَّمَا قَتَلَ النَّاسَ جَمِیعًا

(المائدہ - 32)

پاکستان کے دارالحکومت کے علاقے "ترلائی" میں واقع مسجد خدیجۃ الکبریٰ(س) پر دہشت گردانہ حملے اور 200شیعہ نمازیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر، دنیا کے مسلمانوں اور انصاف پسندوں کے لئے شدید افسوس اور صدمے کا باعث ہوئی۔

یہ حملہ جو جمعہ 17 شعبان المعظم 1447ھ کو نماز جمعہ کے قیام کے عین وقت پر انجام پایا، اس  حقیقت کو نمایاں کرتا ہے کہ خطے کے ممالک میں ـ وابستہ دہشت گردی ـ کی موجودگی قتل عام اور عدم استحکام کا باعث، سماجی و معاشی نشوونما اور پرامن بقائے باہمی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ ایسے نمازگزاروں پر حملہ ـ جو الہی سکون و معنویت میں ڈوبے ہوئے تھے، اور ان کے پاس کوئی دفاعی ہتھیار نہیں تھا، ـ داعش کے دہشت گرد ٹولے کی درندگی کی علامت ہے۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے مظلوم شیعہ، جو ہمیشہ دوسرے اسلامی مذاہب کے  ساتھ پرامن بقائے باہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہیں، ایک بار دہشت گردوں کی جارحیت کا نشانہ بنے ہیں اور امید ہے کہ اس ملک کے تمام مسلمان اور تمام ذمہ دار اہلکار آرام و سکون، اسلامی اتحاد و یکجہتی کے تحفظ اور دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے کوشاں رہیں گے۔ بین الاقوامی اداروں اورمختلف حلقوں سے بھی توقع کی جاتی ہے کہ وہ عالمی طاقتوں اور صہیونیت کی حمایت یافتہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے، عالمی سطح پر، متناسب اقدامات بجا لائیں۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی اس اقسوسناک واقعے پر پاکستانی قوم و حکومت، مسلمان علماء اور دانشوروں نیز شہداء اور زخمیوں کے اہل خانہ کو تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے لئے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل اور متاثر خاندانوں کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتی ہے۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی

18 شعبان 1447ھ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha