اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا|| یمن کے ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق، یمن کی علمائے کرام کی تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ، صہیونی حکومت اور مغربی دباؤ کے خلاف ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ضروری ہے، کیونکہ موجودہ حالات دراصل پوری امت مسلمہ اور اس کی آزادی و خودمختاری کے منصوبوں کو نشانہ بنانے کی کوشش ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اس نازک مرحلے پر خاموشی یا غیر جانبداری اختیار کرنا درست نہیں، بلکہ علمائے امت اور اسلامی ممالک کو کھل کر حق کا ساتھ دینا چاہیے۔ یمنی علما نے ایرانی عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے زور دیا کہ امریکہ، صہیونی حکومت اور مغرب کا مقصد امت مسلمہ کو کمزور کرنا اور اس کی خودمختاری کو نقصان پہنچانا ہے۔
تنظیم نے اسلامی حکومتوں، عوام اور افواج سے مطالبہ کیا کہ وہ ذلت آمیز خاموشی ترک کریں، کیونکہ اس خاموشی کا تسلسل سامراجی طاقتوں کو مزید جارحیت کا موقع فراہم کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ