6 فروری 2026 - 23:04
مآخذ: سچ خبریں
یمن کے شہر صعدہ میں فلسطین کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

یمن کے عوام نے فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک بار پھر سڑکوں کا رخ کیا۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، یمن کے عوام نے فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک بار پھر سڑکوں کا رخ کیا۔ جمعے کے روز یمن کے شمال مغربی صوبے صعدہ اور ملک کے دیگر شہروں میں لاکھوں افراد نے بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے۔

یہ مظاہرے انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی کی اپیل پر کیے گئے، جنہوں نے یمنی عوام سے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت، مجاہدین کی مدد اور ایران و لبنان کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے سڑکوں پر نکلنے کی درخواست کی تھی۔

صعدہ میں ہونے والی مرکزی ریلی کے دوران مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جبکہ ریلی کا مرکزی نعرہ تھا:”ہم فلسطینی قوم کے جواب میں، ان کی حمایت میں ثابت قدم ہیں اور آئندہ مرحلے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں”۔

یمن کے دارالحکومت صنعا سمیت دیگر بڑے شہروں میں بھی اسی نوعیت کے مظاہرے کیے گئے، جہاں شرکاء نے اسرائیلی مظالم کی مذمت اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے لگائے۔

یمنی عوام کا کہنا ہے کہ وہ فلسطین کے مسئلے کو امتِ مسلمہ کا مشترکہ مسئلہ سمجھتے ہیں اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف اپنی حمایت ہر سطح پر جاری رکھیں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha