بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ابنا؛ وینزویلا کی نائب صدر "ڈیلسی روڈریگوز" نے ملک کے وزیر دفاع اور وزیر خارجہ کے ہمراہ ٹیلی ویژن تقریر میں "نکولس مادورو" اور ان کی اہلیہ کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
انھوں نے زور دیا کہ وینزویلا کبھی کسی ملک کی کالونی نہیں بنے گا اور اس ملک کے عوام سے اپیل کی کہ ملک کے دفاع کے لئے پُرامن اور متحد رہیں۔
روڈریگوز نے کہا کہ ہم پوری طاقت سے ملک کی حفاظت کے لئے تیار ہیں اور عوام کو بتاتے ہیں کہ حکومت اب بھی ملک میں موجود ہے۔
وینزویلا کے نائب صدر نے کہا کہ ہم کبھی بھی ملک پر فوجی جارحیت کی اجازت نہیں دیں گے۔
انھوں نے کہا: "ہم اپنے ملک اور اپنے بچوں کے مستقبل کا دفاع کرتے ہیں اور اپنی قوم کی پوری طاقت سے حمایت کرتے ہیں اور تمام استعماری طاقتوں سے اپنی آزادی کا تحفظ کرتے ہیں۔"
امریکی فوج نے آج صبح وینزویلا پر اچانک حملے کیے جس کے دوران مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کی رہائش گاہ سے اغوا کرکے خطے میں تعینات ایک امریکی بحری جہاز پر منتقل کر دیا گیا تاکہ انہیں امریکہ لے جایا جا سکے اور منشیات کی اسمگلنگ کے گروپوں سے تعاون کے الزام میں وہاں ان کے خلاف مقدمہ چلایا جا سکے!
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ