18 فروری 2026 - 08:32
مآخذ: ابنا
بھارت میں کربلا امام حسینؑ کو نذرِ آتش کرنے کا واقعہ، آغا سید حسن موسوی صفوی کی شدید مذمت

بھارتی ریاست کے ضلع فرخ آباد میں واقع مقدس مقام کربلا امام حسینؑ کو نذرِ آتش کیے جانے کے افسوسناک واقعے پر حجت‌الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی صفوی، صدر جموں اینڈ کشمیر انجمن شریعہ شِیعان نے شدید مذمت کی ہے۔

بھارت میں کربلا امام حسینؑ کو نذرِ آتش کرنے کا واقعہ، آغا سید حسن موسوی صفوی کی شدید مذمت

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، بھارتی ریاست کے ضلع فرخ آباد میں واقع مقدس مقام کربلا امام حسینؑ کو نذرِ آتش کیے جانے کے افسوسناک واقعے پر حجت‌الاسلام والمسلمین آغا سید حسن موسوی صفوی، صدر جموں اینڈ کشمیر انجمن شریعہ شِیعان نے شدید مذمت کی ہے۔

آغا صاحب نے اس عمل کو بالکل ناقابلِ قبول اور ناقابلِ برداشت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف مذہبی جذبات کی توہین نہیں بلکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور قومی اتحاد کے لیے بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے شرپسند عناصر معاشرتی امن اور بھائی چارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آغا سید حسن موسوی صفوی نے کہا کہ کربلا امام حسینؑ جیسے مقدس مقامات صدیوں سے انسانیت، رواداری، محبت اور ظلم کے خلاف قیام کا درس دیتے ہیں۔ یہ مقام نہ صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم افراد کے لیے بھی عقیدت اور احترام کا مرکز ہے۔

انہوں نے حکومتِ اتر پردیش اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ قانون کے تحت فوری اور سخت کارروائی کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کی حرکتیں دوبارہ نہ ہوں۔

آغا صاحب نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تحمل، بردباری اور بھائی چارے کے اصولوں کو فروغ دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی طاقت اس کی یکجہتی، رواداری اور مشترکہ تہذیبی وراثت میں مضمر ہے۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ملک و قوم کو فتنہ انگیزی، شرپسندی اور فرقہ وارانہ خلفشار سے محفوظ رکھے اور یکجہتی، امن اور بھائی چارے کو مضبوط فرمائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha