اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، غزہ میں القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے نے جرائم پیشہ نیتن یاہو کی رہائش گاہ پر حزب اللہ کے کامیاب ڈرون حملے کو سراہتے ہوئے صہیونی ریاست کے سرغنوں سے کہا: اگر تم بین الاقوامی انصاف کے چنگل سے بھاگو گے بھی تو حریت پسندوں کے ہاتھوں سے کبھی نہ بچ پاؤ گے۔
القسام بریگیڈز کے ترجمان نے کہا: ہم اس خصوصی
آپریشن پر حزب اللہ لبنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جس میں مجرم نیتن یاہو کی
رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔
انھوں نے مزید کہا: یہ حملہ جرائم پیشہ لیڈروں
کے لیے ایک پیغام ہے کہ اگر وہ بین الاقوامی انصاف کے چنگل سے بچ بھی جائیں تو امت
اسلامی کے آزادی پسند مجاہدین کے انصاف کے چنگل سے نہیں بچ سکیں گے۔
القسام کے ترجمان نے زور دے کر کہا: دشمن جان لے
کہ محور مقاومت کے قائدین کی شہادت، مقاومت کو کمزور نہيں کرتی بلکہ اس سے دشمن پر
دردناک ضربیں لگانے کے سلسلے میں مقاومت کے عزم کو تقویت ملے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110