31 دسمبر 2025 - 14:08
ماسکو: جنرل سلیمانی پوری انسانیت سے تعلق رکھتے ہیں، اوزگور بورسالی

ترکیہ کی وطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی، ـ جو امریکی اور اسرائیلی سامراجیت کے سامنے بہادری سے ڈٹ گئے، ـ صرف ایران سے تعلق نہیں رکھتے، بلکہ وہ پورے مغربی ایشیا کے ممالک اور پوری انسانیت کے لئے ایک نمونۂ عمل اور افسانوی شخصیت ہیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || ترکیہ کی وطن پارٹی کے سیکریٹری جنرل اوزگور بورسالی نے ماسکو میں ـ آل رشیا پیپلز عوامی اتحاد (Russian All-People's Union) نامی روسی سیاسی جماعت کے زیر اہتمام ـ "روسی اور ایرانی عوام کا روحانی اتحاد" کے عنوان سے شہید لیفٹیننٹ جنرل الحاج قاسم سلیمانی کی یاد میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "شہید لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی، ـ جو امریکی اور اسرائیلی سامراجیت کے سامنے بہادری سے ڈٹ گئے، ـ صرف ایران سے تعلق نہیں رکھتے، بلکہ وہ پورے مغربی ایشیا کے ممالک اور پوری انسانیت کے لئے ایک نمونۂ عمل اور افسانوی شخصیت ہیں۔"

ماسکو: جنرل سلیمانی پوری انسانیت سے تعلق رکھتے ہیں، اوزگور بورسالی

اس اجلاس میں، ـ جس میں ماسکو میں ایرانی سفیر اور متعدد روسی دانشوروں نے شرکت کی اور خطاب کیا ـ بورسالی نے نشاندہی کی: "جنرل قاسم سلیمانی نے ہمارے لئے بہت بڑی میراث چھوڑی ہے؛ ہمارے دل ان سے محبت کرتے ہیں اور ہم ان کا مشن جاری رکھیں گے۔"

جنرل سلیمانی کا تعلق پوری انسانیت سے ہے، بورسالی

ترکیہ کی وطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے واضح کیا: "ایران سامراجیت اور صہیونیت کے خلاف بہادری سے مزاحمت کر رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ اس راستے میں سردار سلیمانی شہید ہونے کے باوجود، ہزاروں سلیمانی پیدا ہوئے ہیں۔"

انھوں نے کہا: ایک نئی عالمی نظام جنم لے رہا ہے؛ ہم امریکی بالادستی، اور دوسری عالمی جنگ کے بعد وضع کردہ طاقت کے ڈھانچے، کے خاتمے کے قریب ہیں؛ ڈالر اپنے راستے کے اختتامی نقطے تک پہنچ گیا ہے اور اس نے مغربی ممالک کے لئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔"

ماسکو: جنرل سلیمانی پوری انسانیت سے تعلق رکھتے ہیں، اوزگور بورسالی

بورسالی نے مزید کہا: "فلسطین میں صہیونی ریاست کے وحشیانہ اقدامات کا نتیجہ اس ریاست کی شکست کی صورت میں برآمد ہوگا، اور ہم ہمیشہ فلسطینی شہیدوں بشمول اسماعیل ہنیہ اور یحییٰ السنوار کو خراج تحسین پیش کرتے رہیں گے۔"

ترکیہ کی وطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا: "ہماری پارٹی کا ماننا ہے کہ ترکیہ، ایران، روس اور فلسطین کی قومیں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہیں اور انسانیت کے لئے جدوجہد میں ان کو ایک کٹھن راستے کا سامنا ہے؛ چنانچہ اس کے لئے ہم سب کو سامراجیت اور صہیونیت کے خلاف جدوجہد کے لئے ایک مشترکہ محاذ میں کھڑا ہونا چاہئے اور متحد ہونا چاہئے۔"

ماسکو: جنرل سلیمانی پوری انسانیت سے تعلق رکھتے ہیں، اوزگور بورسالی

اس اجلاس کے آغاز پر، شہید لیفٹیننٹ جنرل الحاج قاسم سلیمانی کی زندگی کے بارے میں روسی زبان میں ایک مختصر فلم دکھائی گئی، جس میں اس عظیم شہید کے بارے میں رہبر معظم امام خامنہ ای (حفظہ اللہ علیہ) کے فرمودات کے اقتباسات کے ساتھ ساتھ مسلط کردہ جنگ اور عراق و شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے کردار کے مناظر پیش کئے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha