سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے شہید لیفٹیننٹ جنرل الحاج قاسم سلیمانی کی برسی اور امیرالمؤمنین (علیہ السلام) کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا: استعماری نظام کی سیاسی و سیکیورٹی طاقت کے گھِس جانے اور علاقے اور دنیا میں امریکی ترتیب کے زوال کی علامتیں، مکتبِ شہید سلیمانی کی پائیدار تأثیر اور محاذ مزاحمت کے مجاہدین کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
ترکیہ کی وطن پارٹی کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شہید لیفٹیننٹ جنرل سلیمانی، ـ جو امریکی اور اسرائیلی سامراجیت کے سامنے بہادری سے ڈٹ گئے، ـ صرف ایران سے تعلق نہیں رکھتے، بلکہ وہ پورے مغربی ایشیا کے ممالک اور پوری انسانیت کے لئے ایک نمونۂ عمل اور افسانوی شخصیت ہیں۔
انقلاب کے دونوں امام ایسے نظام کے قیام و تاسیس کے مقام پر ہیں۔ اس نظام کی بقاء اور دوام و استقلال کا پوشیدہ راز، قومی جہاد کے تمام میدانوں میں شہید الحاج قاسم سلیمانی جیسے سپاہیوں کی موجودگی ہے۔