29 دسمبر 2025 - 13:02
مآخذ: ارنا
مسلح افواج ایرانی عوام کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی، جنرل اسٹاف

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے ایک بیان میں اس عزم کا اعلان کیا ہے کہ ملک و قوم کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دی جائے گی.

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے: "ہم ایرانی قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ مسلح افواج پوری تیاری اور طاقت کے ساتھ کسی بھی جارحیت سے نمٹیں گی اور ملک اور عوام کی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گی۔

بیان میں کہا گیا ہے: "اگر دشمنوں نے پھر  بھی غلطی کا ارتکاب کیا تو اس پر ایسی کاری ضرب لگائیں گے جس کا وہ تصور تک نہیں کر سکتے۔"

بیان میں میں کہا گیا ہے" "یقیناً دشمن کا گھسا پٹا بے بنیاد پروپیگنڈا، نفسیاتی جنگ، ظالمانہ پابندیاں اور اقتصادی جنگ شروع کرنے کے مذموم منصوبوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں دیا جائے گا۔"

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha