بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، ایرانی وقت کے مطابق آج اتوار، سہ پہر 16:48 پر تین ایرانی سیارچے 'ظفر ۲'، 'پایا' اور 'کوثر' کا دوسرا نمونہ کامیابی سے زمین کے قریبی مدار (LEO) میں پہنچا دیئے گئے۔
سیارہ 'ظفر 2' کو یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انڈسٹری کے انجینئروں نے، 'پایا' کو ایران الیکٹرانکس انڈسٹریز کمپنی کے ایرو اسپیس شعبے نے اور 'کوثر' کا دوسرا نمونہ علم پر مبنی کمپنی 'امید فضا' نے تیار کیا ہے۔ یہ تینوں سیارچے تصویریں اور ڈیٹا ارسال کرنے والے مشن پر ہیں۔
ان سیارچوں کے ڈیٹا اور تصاویر کے استعمال کی نوعیت مختلف ہے، جن میں جنگلات، زراعت، موسمی تبدیلیوں اور قدرتی وسائل کی نگرانی شامل ہے۔ یہ زراعت کے شعبے میں زمین کی درست صورتحال، مٹی کی نمی، فصلوں کی صحت اور موسم کی پیشین گوئی، کسانوں اور زرعی منتظمین کو پانی، کھاد اور زرعی ادویات کے بہتر استعمال، خشک سالی یا کیڑوں کے ممکنہ نقصانات کا اندازہ لگانے میں مدد دیتے ہیں اور پیداوار کے بھاؤ کے استحکام میں معاون ثابت ہوں گے۔ ان اقدامات کے نتیجے میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ میں کمی اور پیداواری صلاحیت اور منافع میں اضافہ ہوگا۔
یہ تینوں سیارے روس کے 'وستوچنی' خلائی اڈے سے 'سایوز' راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجے گئے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی خلائی ادارے اور امید فضاء کمپنی کے لوگو روسی سایوز راکٹ پر نصب کیے گئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ