23 دسمبر 2025 - 15:54
صہیونی میڈیا نے مصر کے ممکنہ حیران کن اقدام سے خبردار کیا ہے

ایک صہیونی میڈیا آؤٹ لیٹ نے اطلاع دی ہے کہ قاہرہ 1979 کے امن معاہدے پر نظرثانی کر رہا ہے؛ جو صہیونی تجزیہ کاروں کے مطابق، خطے میں سلامتی کا توازن بدل سکتا ہے اور تل ابیب کے حساب و کتاب کو درہم برہم کر سکتا ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسرائیلی خبری پلیٹ فارم 'نتسیف' نے متنبہ کیا ہے کہ مصر 1979ء کے امن معاہدے پر نظر ثانی کر رہا ہے، جو خطے کے سلامتی کے توازن کو تبدیل کر کے اسرائیلی مفادات کو متاثر کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، مصر نے سینا میں جدید چینی ہوائی دفاعی نظام (HQ-9B) تعینات کیے ہیں، جو معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مصر کا موقف ہے کہ  شمالی سینا میں یہ دفاعی تقویت ضروری ہے، حالانکہ یہ [صہیونی میڈیا کی اس رپورٹ کے دعوے کے مطابق] کیمپ ڈیوڈ کے تاریخی معاہدے کے کی شقوں سے متصادم ہے۔

نتسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام طویل المدتی خطرات کو نظرانداز کرتے ہوئے اپنی سیاسی بقا کے تحفظ میں مصروف ہیں۔

رپورٹ میں مصر کے ساتھ اسرائیلی گیس معاہدے پر تنقید کی گئی ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ معاہدے میں کسی بھی قسم کی ترمیم مصر کے مزید مطالبات اور اور قاہرہ کی طرف سے مزید خلاف ورزیوں کا باعث بن سکتی ہے، جس سے اسرائیل کی سلامتی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha