بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، "سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کے حرم مطہر میں زائرین کی تعداد ایک ہاتھ کی انگلیوں سے بھی کم ہے۔" یہ وہ الفاظ تھے جو دمشق کے محلے "زینبیہ" کے ایک رہائشی "علی ابو معصوم" نے بنت علی اور اخت الحسن و الحسین(ع) سیدہ زينب (س) کے حرم کی تنہائی کا تذکرہ کرتے ہوئے، کہے۔
واضح رہے کہ یہ حرم طویل خانہ جنگی کے باوجود، پچھلے سال تک، ہر سال، ہزاروں عراقی، لبنانی، ایرانی اور پاکستانی زائرین کا میزبان تھا، صحنوں میں جوش و جذبے، عزا و ماتم اور ذکر و دعا سے بھرپور محافل و مجالس نظر آتی تھیں، لیکن احمد الشرع (یعنی ابو محمد الجولانی) کے بر سر اقتدار آنے کے بعد انتہائی سخت گیری عمل میں لائی گئی اور اہل بیت رسول(ص) کا یہ حرم اس طرح خالی ہو گیا۔
اب، اس حرم اور منطقۂ زينبیہ کے زائرین کے خالی ہونے کے اس موقع پر ہی، مقامی ذرائع نے کہا کہ "لبنانی اور عراقی قافلے اگلے مہینے سے دمشق کا سفر کر سکتے ہیں"، اور منطقۂ زینبیہ ایک بار پھر ہزاروں زائرین کا میزبان بن سکتا ہے۔
دوسرے ممالک کے زائرین کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ سامنے نہیں آیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ