دمشق
-
دمشق کے نواحی علاقے میں دھماکا، 2 افراد شہید، 2 زخمی
شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی شہر دوما میں النور اسپتال کے عقب میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک مرد اور ایک خاتون شہید جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ایک فلسطینی بھی شامل ہے۔
-
دمشق کے قریب دھماکا؛ ترکیہ کے سفیر کی دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
ترکیہ کے دمشق میں سفیر نوح یلماز نے دمشق کے نواحی علاقے جرمانا میں ہونے والے دہشت گرد دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں تشدد اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ انقرہ شامی عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور ملک میں پائیدار امن و استحکام کے قیام کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
-
شام پر دہشت گردوں کے تسلط کے نتائج؛
شام: باغیوں کی حکمران؛ آزادی کا وعدہ جو قتل عام اور ٹارچر پر ختم ہؤا
باغی گروہوں کی قیادت والی "نئی" شامی حکومت کے ایک سال بعد، آج کی صورت حال ابتدائی وعدوں کے برعکس ہے۔ یہ حکومت "آزادی"، "انصاف"، "صبر و تحمل" اور "خودسرانہ گرفتاریوں کے خاتمے" کا دعویٰ کرتی تھی۔ تاہم، شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اس کے بجائے "تشدد اور جبر" میں اضافہ ہؤا ہے۔
-
مقامات مقدسہ؛
سیدہ زینب(س) کا حرم عراقی اور لبنانی زائرین کے لئے کھول دیا جائے گا، اگلے مہینے سے
حرمِ سیدہ زینب(س) کے صحن گذشتہ کئی مہینوں سے خالی ہیں، اور زائرین کی تعداد ایک ہاتھ کی انگلیوں سے بھی کم ہے، تاہم اگلے مہینے سے عراقی اور لبنان زائرین کے لئے اس حرم کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔