1 دسمبر 2025 - 16:43
​​​​​​​مولانا محمود مدنی کے جب جب ظلم ہوگا تب تب جہاد ہوگا ‘کے بیان پر گورنر بہار عارف محمد خان کا رد عمل

ہندوستان کی ریاست بہار کے گورنر عارف محمد خان نے جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کے جہاد سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے دار العلوم دیوبند کو نشانہ بنایا

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کی ریاست بہار کے گورنر عارف محمد خان نے جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کے جہاد سے متعلق بیان پر رد عمل دیتے ہوئے دار العلوم دیوبند کو نشانہ بنایا۔ عارف محمد خان نے کہا کہ مولانا محمود مدنی کے بیان سے اختلاف نہیں کیا جا سکتا اور قرآن بھی وہی کہہ رہا ہے جو محمود مدنی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا لیکن ان کے یہاں دار العلوم دیوبند میں ان کے بیان کے برعکس جہاد کی کچھ اور تعلیم دی جا رہی ہے۔

عارف محمد خان نے کہا کہ جیسا کہ مولانا محمود مدنی نے کہا اور قرآن کے بھی مطابق جہاد کا مطلب کمزوروں، غریبوں یا مظلوموں پر ظلم کی حمایت میں کھڑا ہونا اور آواز اٹھانا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ظلم اور ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا ہی حقیقی جہاد ہے تاہم اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ دار العلوم دیوبند کی کتاب میں جہاد کی تشریح یہ کی گئی ہے کہ شریعت میں جہاد دین حق کی طرف بلانے اور جو اسے قبول نہ کرے اس سے جنگ کرنے کو کہتے ہیں۔

عارف محمد خان نے سنگین الزام لگایا کہ مدارس اور بہت سے اسلامی تعلیمی ادارے بچوں کو جہاد کا صحیح مفہوم نہیں سکھا رہے ہیں۔ مولانا مدنی کو براہ راست نشانہ بناتے ہوئے گورنر نے کہا کہ م

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha