27 نومبر 2025 - 23:00
مآخذ: سچ خبریں
 غزہ پر اسرائیلی جارحیت فلسطین کو ختم نہیں کر سکتی:الجزائر کے صدر

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت اور غزہ میں زندگی کو ناممکن بنانے کی کوششیں ہرگز فلسطینی ریاست کے خاتمے کا باعث نہیں بن سکتیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی مسلسل جارحیت اور غزہ میں زندگی کو ناممکن بنانے کی کوششیں ہرگز فلسطینی ریاست کے خاتمے کا باعث نہیں بن سکتیں۔ انہوں نے یہ مؤقف دارالحکومت الجزائر میں یومِ عالمیِ یکجہتیِ فلسطین کی تقریب کے لیے جاری اپنے پیغام میں پیش کیا، جسے وزیرِ مجاہدین عبد المالک تاشریفت نے پڑھ کر سنایا۔

تبون نے کہا کہ اسرائیلی حملے بنیادی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ان کے مطابق غزہ کی منظم تباہی، صحت کے نظام کو نشانہ بنانا، محاصرہ اور آبادی کو بھوک کا شکار کرنا اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینی سرزمین کو خالی کرنا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو فوری طور پر بین الاقوامی قوانین کا پابند بنایا جائے، غزہ کا محاصرہ مکمل طور پر ختم کیا جائے اور تمام گذرگاہیں امدادی سرگرمیوں کے لیے کھولی جائیں۔

الجزائری صدر نے کہا کہ ان کا ملک فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت جاری رکھے گا، جو فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت کے لیے بنیادی قدم ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ الجزائر فلسطینیوں کی مکمل آزادی اور ریاستِ فلسطین کے قیام تک ان کی حمایت ترک نہیں کرے گا۔

تبون نے یاد دلایا کہ اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی جنگ اپنے اسرائیلی مقاصد حاصل نہ کرسکی، جس کے بعد اسرائیل اور حماس کے درمیان اسیران کے تبادلے کی بنیاد پر جنگ بندی طے پائی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کی بارہا خلاف ورزی کر رہا ہے، جس پر عالمی سطح پر شدید ردِ عمل سامنے آیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha