اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، خلیل الحیہ نے الجزیرہ نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی غاصب شمالی غزہ کے فلسطینیوں کو ایک منظم سازش کے تحت وطن چھوڑنے پر مجبور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیت لاہیا میں صہیونی جرائم کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔
خلیل الحیہ نے کہا کہ غزہ پٹی میں صہیونیوں کے ہاتھوں نسل کشی کے مسئلے پر پورے دنیا کی ایک تاریخی ذمہ داری بنتی ہے۔
انہوں نے زور دیکر کہا کہ فلسطینی، غزہ کو چھوڑنے کے صہیونی جرنیلوں کے خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے۔
واضح رہے کہ صہیونی فوج نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب غزہ کے شمالی حصے میں واقع بیت لاہیا پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 73 فلسطینی شہید ہوگئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110