6 نومبر 2025 - 12:07
مآخذ: ابنا
زہران ممدانی کی فتح پر بھارت میں جشن 

نیویارک کے میئر کے انتخاب میں زہران ممدانی کی تاریخی کامیابی پر بھارت میں بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا، جہاں سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے ان کی فتح پر جوش و خروش سے خوشی کا اظہار کیا۔

زہران ممدانی کی فتح پر بھارت میں جشن 

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک کے میئر کے انتخاب میں زہران ممدانی کی تاریخی کامیابی پر بھارت میں بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا، جہاں سوشل میڈیا پر بھارتی صارفین نے ان کی فتح پر جوش و خروش سے خوشی کا اظہار کیا۔

بدھ کے روز بھارتی صارفین نے ٹوئٹر اور دیگر پلیٹ فارمز پر ممدانی کی کامیابی کو ’فخرِ بھارت‘ اور ’نئی نسل کی کامیابی قرار دیتے ہوئے مبارک بادیں دیں۔

یہ ردِعمل اُس وقت مزید بڑھ گیا جب زہران ممدانی نے اپنی فتح کی تقریر میں اپنے بھارتی نژاد والدین کا شکریہ ادا کیا اور جواہر لال نہرو کی تاریخی تقریر “Tryst with Destiny” کے جملے دہرانے کے ساتھ ساتھ اپنی کامیابی کی ریلی کو ایک بالی ووڈ اسٹائل جشن میں تبدیل کر دیا۔

زہران ممدانی کے ماموں ویکرام نائر نے ایس سی ایٹڈ پریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:"ہمیں اس پر بے حد فخر ہے۔ اس نے شاندار کارنامہ انجام دیا ہے۔"انہوں نے بتایا کہ بھارت میں خاندان اور دوست احباب ایک بڑے جشن کی تیاری کر رہے ہیں:"جلد ہی ہم اس سلسلے میں پروگرام بنائیں گے، اور امید ہے کہ زہران بھی اس خاندانی جشن میں شریک ہوگا۔

منگل کی شب فتح کے جلوس میں ممدانی نے اپنے حامیوں سے خطاب کیا، جس میں انہوں نے جواہر لال نہرو کی 1947 کی آزادی ہند کے موقع پر کی گئی تاریخی تقریر کے الفاظ دہرا کر حاضرین کو حیران کر دیا۔

بھارت میں سیاسی و سماجی حلقوں نے بھی اس تقریر کو ’’بھارتی ورثے کی عالمی سطح پر گونج‘‘ قرار دیا۔زہران ممدانی حال ہی میں نیویارک کے پہلے مسلمان، جنوبی ایشیائی نژاد اور کم عمر ترین میئر منتخب ہوئے ہیں، جس کے بعد بھارت میں ان کی جیت کو ’’شاندار تاریخی لمحہ‘‘ قرار دیا جا رہا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha