15 نومبر 2025 - 17:23
گواردیولا بارسلونا میں فلسطین کے لئے پیش پیش!

منچسٹر سٹی فٹبال کلب (انگلینڈ) کے کوچ نے کاتالونیا کی قومی ٹیم کے ساتھ فلسطین کی قومی ٹیم کے دوستانہ میچ کی خصوصی حمایت کی۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || فلسطین کی قومی ٹیم ان دنوں ہسپانیہ کے دورے پر ہے۔ اس سلسلے میں، منچسٹر سٹی کے کوچ پپ گواردیولا نے کل (جمعہ) فلسطینی ٹیم کی زبردست حمایت کی اور کاتالونیا کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فلسطینی ٹیم اور اپنی قومی ٹیم کے درمیان خیراتی میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں حاضر ہوں۔

گواردیولا بارسلونا میں فلسطین کے لئے پیش پیش!

کاتالونیا کے عوام، جن میں گواردیولا بھی شامل ہیں، 'یورپ کے وسط میں' 'فلسطین کی حمایت کے علمبردار' ہیں۔

فٹبال کلب بائرن میونخ (جرمنی) اور فٹبال کلب بارسلونا (ہسپانیہ) کے سابق اور منچسٹر سٹی کے موجودہ کوچ پپ گواردیولا نے اسرائیلی جرائم کے خلاف غزہ کے لوگوں کی  اس سے پہلے بھی کئی بار حمایت کی ہے۔

یہ دوستانہ میچ منگل کو بارسلونا کے اولمپک اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

گواردیولا کا کہنا ہے کہ یہ میچ "ایک فٹ بال میچ سے کہیں بڑھ کر" ہے اور یہ دونوں قوموں کے درمیان یکجہتی کی علامت ہے۔

سٹی کے کوچ نے کاتالونیا کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ "غزہ میں صہیونیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے 400 کھلاڑیوں کے احترام" میں اسٹیڈیم کو بھر دیں، کیونکہ میچ کی ٹکٹ فروخت سے ہونے والی آمدنی فلسطین میں انسانی بنیادوں پونے والی سرگرمیوں پر خرچ کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

 

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha