ہم ایران کے پُرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے استعمال کی حمایت کریں گے:چین
چین نے کہا ہے کہ وہ ایران کے پُرامن مقاصد کے لیے ایٹمی توانائی کے استعمال کے حق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ یہ مؤقف چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی اور ایران کے وزیرِ خارجہ سید عباس عراقچی کے درمیان بدھ کے روز ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد ایک سرکاری بیان میں ظاہر کیا گیا۔
چینی سرکاری ویب سائٹ CGTN کے مطابق، وانگ یی نے گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کے ایٹمی مسئلے کا حل نہ ہونا بینالمللی برادری کے مفاد میں نہیں ہے اور موجودہ سیاسی بنبست سب کے لیے نقصان دہ ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وانگ یی نے ایران کی جانب سے حالیہ اس بات پر زور دینے کو سراہا کہ تہران ایٹمی ہتھیاروں کی طرف نہیں جا رہا۔انہوں نے واضح کیا ،چین ایران کے اُس حق کی حمایت کرتا ہے کہ وہ ایٹمی توانائی کو پُرامن اور غیرنظامی مقاصد کے لیے استعمال کرے۔چین نے امید ظاہر کی کہ ایٹمی مسئلہ دوبارہ مذاکرات اور سفارت کاری کے راستے پر واپس آئے اور تمام فریقین باہمی گفتوگو کو جاری رکھیں۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وزیرِ خارجہ ایران عباس عراقچی نے اس ٹیلیفونک گفتگو میں چین کی اُن اصولی پالیسیوں کی تعریف کی جنہوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکہ کے غیرقانونی اسنپ بیک دعوے کو مسترد کیا۔
عراقچی نے کہا کہ ایران، چین اور روس نے یکطرفہ امریکی اقدامات کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا، اور اس مؤقف کو 121 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی۔
گفتگو میں دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورت حال اور بینالمللی مسائل پر تبادلۂ خیال کیا اور تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
آپ کا تبصرہ