ایران کی ایٹمی انرجی
-
گروسی کے بیان پر ویانا میں ایرانی نمائندگی کا سخت ردعمل
ایرانی نمائندگی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایران کے 60 فیصد تک افزودہ یورینیم کے ذخیرے پر تو تشویش ظاہر کی، لیکن ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر غیر قانونی بمباری کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی۔
-
ایران: روس ایٹمی کمپنی کا بوشہر جوہری بجلی گھر میں ماہرین کی دوبارہ تعیناتی کا آغاز
روسی ایٹمی توانائی کمپنی روس ایٹم نے ایران کے بوشہر جوہری بجلی گھر میں اپنے ماہرین کی دوبارہ تعیناتی شروع کردی ہے، جبکہ کمپنی کے سربراہ کے مطابق ابتدائی طور پر پانچ روسی ماہرین وہاں پہنچ چکے ہیں اور موسم خزاں تک ان کی تعداد 100 تک پہنچانے کا منصوبہ ہے۔
-
گروسی کے متنازع بیان پر ایران کا سخت ردعمل
ایران نے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی کے حالیہ بیانات پر سخت اعتراض کرتے ہوئے انھیں جانبدارانہ، غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ قرار دیا ہے۔
-
چین نے کھل کر ایران کے جوہری حق کی حمایت کر دی
چین نے ایک بار پھر ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی واضح حمایت کرتے ہوئے اس مسئلے کے سیاسی اور سفارتی حل پر زور دیا ہے۔
-
ایران کو پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق ہے، روسی وزیر خارجہ
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤ روف نے ایک بار پھر اپنے ملک کے اس موقف پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کو پرامن مقاصد کے لیے ایٹمی ٹیکنالوجی کے استعمال کا حق حاصل ہے۔